غزہ کو پانی، بجلی اور خوراک مہیا کی جائے، مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کا مطالبہ

Shahbaz Sharif, City42, Shaikhupura
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے شیخوپورہ میں پارٹی کے بڑے  جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہے کہ اگر خدا نہ خواستہ فلسطین تباہ ہو گیا تو دنا بھی تباہی سے دوچار ہو جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں پانی، بجلی اور خوراک مہیا کی جائے۔

مسلم لیگ نون  کے صدرشہبازشریف نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ فلسطین میں بے گناہ سوال کررہے ہیں کہ امت مسلمہ کب مدد کو آئے گی۔

 شہبازشریف نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں پانی، بجلی، خوراک مہیا کی جائے۔

 شہبازشریف نے خبردار کیا کہ اگر خدا نہ خواستہ فلسطین تباہ ہوگیا تو دنیا بھی تباہ ہوجائے گی۔

پاکستان میں سنہ 2018 کے الیکشن کے متعلق  گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا جھرلو الیکشن کے ذریعے ڈاکا ڈال کر ترقی کا سفر روکا گیا۔ 

 شہبازشریف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم واجپائی نے بات چیت سے پاکستان کے ساتھ مسائل حل کرنے کا معاہدہ کیا تھا.

اپنی حکومت کے سولہ ماہ کا ذکر کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دیوالیہ ہوجاتا تو سیاست بھی نہ رہتی، ریاست بچ گئی تو سیاست بھی بچ جائے گی۔ اتحادی حکومت نے قربانی دے کر ریاست کو بچایا۔