روزینہ علی:پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرپرسن ذکا اشرف نے احمد آباد میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے جمعہ کے روز اہم ملاقات کی ہے۔ ذکاء اشرف نے ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کے لئے متحرک کیا اور ٹیم کاحوصلہ بڑھایا ۔
چوہدری ذکا اشرف نے ٹیم کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، آپ لوگ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعاگو ہے۔
بابر اعظم نے اس ملاقات مین قومی ٹیم کے ارکان اور مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ سے کہا کہ سب کی توجہ ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے، ہم نے اب قوم کی توقعات پر پورا اترنے کے لئے بھرپور کوشش کی ہے، بھارت کے ساتھ میچ میں بھی پوری کوشش کریں گے۔
پاکستان اپنا تیسرا ورلڈ کپ میچ کل بھارت سے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔
احمدآباد میں چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کا مقصد بڑے مقابلے سے قبل کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
پی سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ آج ذکا اشرف کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کرے گا۔
اس ڈِنر میں بی سی سی آئی اور سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔