ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر، پاؤنڈ اور یورو کی قیمت میں مزید کمی آ گئی

Dollar vs Pakistani rupee, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


سٹی42: اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہو گئی۔ جمعہ کے روز روپیہ کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت مزید گر کر 277 روپے رہ گئی۔

تقریباً ایک ماہ پہلے اوپن مارکیٹ میں سٹہ بازوں اور ڈالر کے سمگلروں کی مذموم کارروائیوں  کے سبب ڈالر اوپن مارکیٹ میں 330 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ ڈالر کی سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث افراد کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سخت کارروائی کے نتیجہ میں ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 53 روپے کمی آ چکی ہے۔
جمعہ کے روز  اوپن مارکیٹ میں یورو  کی قیمت میں بھی نمایاں کمی آئی اور روپیہ کے مقابلے میں یورو 1 روپے کمی سے 296 روپے کا ہوگیا۔
برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بیک وقت3 روپے کمی آئی اور پاؤنڈ روپیہ کے مقابلہ میں 344 روپے پر آگیا۔

اماراتی درہم 55 پیسے کمی کے بعد 76.55 روپے کا ہوگیا ۔
سعودی ریال 74 روپے 20 پیسے پر برقرار ہے۔