پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اہم خبر آگئی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کےدام 12 ڈالر فی بیرل تک گر گئے۔ گلف مارکیٹس میں پٹرولیم مصنوعات 88 ڈالرفی بیرل پرآگئیں۔عالمی مارکیٹ میں قیمتیں 84 ڈالرفی بیرل کی سطح پر دستیاب ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اوگرا ورکنگ 14 اکتوبر کو تیار ہوگا۔

 دوسری جانب پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ 15 اکتوبرکو ہوگا۔واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز کمی کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

 عالمی میڈیا کے مطابق آج عالمی منڈی میں برینٹ آئل کی قیمت میں 0.57 فیصد اضافے کے بعد  86.57 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 0.75 فیصد اضافے کے بعد 83.63 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

Ansa Awais

Content Writer