مارکیٹ سے آٹا غائب،شہری خوار

اوپن مارکیٹ،آٹا بحران،کریانہ شاپس،سٹی42
کیپشن: Flour
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)لاہور میں آٹے کا بحران سنگین ہونے لگا۔ اوپن مارکیٹ میں سستے سرکاری آٹے کی شدید قلت ہوگئی ،10 اور 20 کلو کا سرکاری آٹے کا تھیلا تاحال اوپن مارکیٹ سے غائب ہے۔ 

شہر کی اوپن مارکیٹ سے سرکاری سستا آٹا غائب ہوگیا ۔گلبرگ ،شمالی لاہور ،بند روڈ ،جلو موڑ ،جی ٹی روڈ کی آبادیوں سمیت مختلف علاقوں میں کریانہ شاپس پر سسٹا آٹا نایاب ہوگیا۔ضعیف خواتین بھی سستے آٹے کی تلاش میں ماری ماری پھرتی رہیں مگر سستا آٹا نہ مل سکا۔

بزرگ افراد بھی سستے آٹے کی تلاش میں خوار ہوتے رہے۔سٹی 42 سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا سفید پوش طبقے کیلئے اب کچن چلانا نہایت مشکل ہوگیا ۔مہنگائی نے سفید پوشی کے بھرم کا بھی بھرکس نکال دیا ہے ۔
کریانہ شاپس کے مالکان کا کہنا ہے فلور ملیں سستے آٹےکی انتہائی کم سپلائی دے رہی ہیں جس کے باعث سستا آٹا ہفتے میں صرف ایک بار دیکھنے کو ہی ملتا ہے۔