ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرح گوگی، شیخ رشید کے بعد طاہر خورشید کو بھی کلین چٹ مل گئی

Tahir Khursheed
کیپشن: Tahir Khursheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) اینٹی کرپشن نے  سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح گوگی، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے بعد اب سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان  بزدار کے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کو بھی کلین چٹ دیدی۔ 

اینٹی کرپشن طاہر خورشید کو کرپشن کیس میں متعدد بار طلب کر چکا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے ، اینٹی کرپشن نے پوچھ گچھ کے لیے انہیں 6 جولائی کو طلب کیا لیکن طاہر خورشید پیش نہیں ہوئے تھے۔

طاہر خورشید پر سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے مبینہ الزامات سمیت افسران کی ٹرانسفرپوسٹنگ کے لیے بھی پیسے لینے کا الزام  ہے ، طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے سے لیکر کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام تھا۔

اس کے علاوہ طاہر خورشید پر اور وسیم طارق پر پراجیکٹ کےاضافی فنڈزکی منظوری  کے لیے بھی کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے، اینٹی کرپشن چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گرفتار کیا تھا۔اب اینٹی کرپشن نے سابق پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کے خلاف کروڑوں روپے مبینہ کرپشن کی انکوائری ختم کردی۔

اس سے قبل  16 ستمبر کو  اینٹی کرپشن نے فرح خان عرف گوگی کو کلین چٹ دی تھی، فرح خان کے خلاف فیصل آباد میں غیر قانونی طور پر 10 ایکڑ زمین الاٹ کرانےکا الزام تھا، زمین الاٹ کرانے کے لیے فرح خان اور ان کی والدہ کے نام پر کمپنی بنانے کا الزام تھا۔فرح خان کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے لیے تفتیش فیصل آباد سے لاہور منتقل کی گئی تھی، سابق ڈی جی رائے منظور ناصر کے ہوتے ہوئے تفتیش میں فرح خان کو بےگناہ قرار دیا گیا تھا۔ مقدمہ خارج کرنے کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم نے حکم جاری کیا۔

واضح رہےکہ  5 ستمبر کو  اینٹی کرپشن نے زمین کی غیر قانونی فروخت کے کیس میں شیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہ ہونے کا بیان دیا تھا جس کے بعد عدالت نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی تھی۔