پنجاب کے سینئر وزیر کی بڑی کرپشن سامنے آگئی

Mian Muhammad Aslam Iqbal
کیپشن: Mian Muhammad Aslam Iqbal
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب کے سینئر  وزیر پر ایل ڈبلیو ایم سی میں اربوں روپے کی کرپشن کا  الزام۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سینئر وزیر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ مل کر ایل ڈبلیو ایم سی کے 110 ارب روپے کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیئے، کمپنی میں 100 سے زیادہ گھوسٹ ملازمین بھی رکھے۔

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو بجھوائی گئی رپورٹ کے مطابق سینئر وزیر اور سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب طاہر خورشید نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ٹھیکے من پسند افراد کو دینے کیلئے اہم افسران پر دباؤ ڈالا اور انکار کرنے والوں کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کے بھائی افضل اقبال کے بے نامی افراد کو مختلف ٹاؤنز میں ایک 110 ارب روپے کے ٹھیکے دیئے گئے، رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ تمام غیر قانونی کاموں کی منظوری کیلئے بھی دباؤ ڈالا گیا۔