ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممنوعہ فنڈنگ کیس;پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتارکرلیاگیا

Azam Khan Swati
کیپشن: Azam Khan Swati
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما، سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائمز نے رات گئے گرفتار کرکے آج صبح اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا۔ایف آئی اے کے سائبر کرائمز سیل کی جانب سے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف رات گئے سوشل میڈیا پر متنازع بیان کا مقدمہ درج کر کے انہیں  گرفتار کیا گیا تھا۔

عدالت می  پیشی کے موقع پر اعظم سواتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف وزری نہیں کی، انسانی حقوق اور آئین کی خلاف وزری نہیں کی، مجھے ایف آئی اے نے ایک ٹوئٹ گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت نے ایک اور سینئر سینیٹر کو اٹھالیا، سینیٹر سیف اللہ کو بھی پارلیمنٹ سے اٹھایا گیا تھا۔