(ویب ڈیسک)مینار پاکستان پر دست درازی کا شکار ہونے والی خاتون ٹک ٹاکر نرس عائشہ اکرم نے ہسپتال سے 3 ماہ کی چھٹی لے لی ۔
تفصیلات کے مطابق عائشہ اکرم ٹک ٹاکر ہونے کے ساتھ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی)میں بطور نرس بھی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہی ہیں تاہم وہ ہسپتال سے تین ماہ کی چھٹیوں پر چلی گئی ہیں۔
ہسپتال کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایم سی)کا کہنا ہے کہ نرس ، ٹک ٹاکر نے پہلے 10 روز کی چھٹی لی تھی جس کے بعد انہوں نے مزید 80 دن کی چھٹیاں لے لیں۔متاثرہ خاتون نے ممکنہ طور پر گریٹر اقبال پارک کیس کی وجہ سے طویل چھٹیاں لی ہیں۔
خیال رہے کہ ہراسانی کا شکار ہونیوالی خاتون عائشہ اکرم پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی سٹاف نرس ہیں اور وہ پی آئی سی کی ایمرجنسی میں بطور اسٹاف نرس کام کرتی ہیں۔