جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر

جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بنانے والوں کے لئے انتہائی تشویشناک خبر
کیپشن: vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ترجمان پنجاب حکومت حسّان خاور نے کہا ہے کہ  قومی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف  سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں حسان خاور کا کہنا ہے کہ جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بناکر سسٹم کو سبوتاژ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،سیاسی شخصیات کے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر مختلف شہروں میں 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ان افراد نے حساس معاملے کو مذاق بنایا اور جان بوجھ کر پاکستان کے ویکسینیشن سسٹم کو متاثر کیا۔

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات و ترجمان حسان خاور  کے مطابق لاہور اور نارووال میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے پر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،ملتان میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔لاہور: وہاڑی میں بیگم کلثوم نواز شریف کا جعلی ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے والے شخص کو گرفتار کر کے اس کا معاملہ ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔  ملزمان سے تفتیش جاری ہے، قومی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے لئے تمام قانونی اقدامات کریں گے۔