کورونا کےعلاج کیلئے مصنوعی اینٹی باڈیز کی تیاری

covid antibody
کیپشن: covid antibody
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : یورپیئن میڈیسن ایجنسی کووڈ19 کے علاج کے لئے مصنوعی طور پر تیار اینٹی باڈیز کی  جلد فروخت کی اجازت  دے گی۔
رپورٹ کے مطابق  مصنوعی تیار کردہ ''مونوکلونل اینٹی باڈیز'' بارہ سال سے زائد عمر کے افراد میں کورونا کے علاج کے لیے کامیابی سے استعمال کی جارہی ہیں ۔ یادرہے امریکہ اور برطانیہ سمیت دنیا کے 20 ممالک مونوکلونل اینٹی باڈیز کے ہنگامی استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔ تاہم یورپی یونین بھی جلد مصنوعی اینٹی باڈیز کی تیاری ، فروخت اور مارکیٹنگ کی اجازت دے گی۔ دوسری طرف
عالمی ادارہ صحت نے کمزور مدافعتی نظام کے حامل افراد کے لیے کووڈ 19 ویکسین کی بوسٹر ڈوز کا مشورہ دیا ہے۔  کیونکہ مدافعتی نظام کمزور ہونے کے باعث ایسے افراد میں ویکسینیشن کے بعد بھی بیماری یا بریک تھرو انفیکشن کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ویکسینیشن ماہرین کے اسٹرٹیجک ایڈوائزری گروپ نے کہا کہ کمزور مدافعتی نظام کے مالک افراد میں پرائمری ویکسینیشن کے بعد بھی کووڈ 19 کی سنگین شدت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

واضح رہے پاکستان کی ڈاؤ یونیورسٹی نے بھی کورونا سے صحتیاب ہوجانے والے افراد کے خون سے مونوکلونل اینٹی باڈیز بنانا شروع کررکھی ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ سمیت دنیا کے 20 ممالک مصنوعی طور پر مونوکلونل اینٹی باڈیز کے ہنگامی استعمال کی پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں۔