ویب ڈیسک: سکوئڈ گیم کے ناظرین کی تعداد ایک ارب سے زائد، ناظرین دوسرے سیزن کے لئے بے تاب۔نیٹ فلیکس پر جنوبی کوریا کی سیریز ’سکوئڈ گیم‘ دنیا کا کامیاب ترین شو ۔ ناظرین کی تعداد 111 ملین سے تجاوز کرگئی۔
سکوئڈ گیم کو نیٹ فلیکس کے عالمی صارفین کی نصف تعداد نے دیکھا پہلے سیزن کو دنیا میں سینما اور فلم کی تاریخ کے کامیاب ترین ڈراموں میں شامل ہونے والی پروڈکشن کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے ۔
We won’t tell you who won Squid Game, but we can officially tell you Korea won Netflix. With 111M viewers it's our biggest ever series at launch. pic.twitter.com/uCiSXH1LEU
— NetflixSA (@NetflixSA) October 13, 2021
تاہم اس کے ساتھ ہی ناظرین کی جانب سے سیزن ٹو سے کے مطالبے میں بھی شدت آگئی ہے۔یہ سیریز نیٹ فلیکس کے مطابق پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز اور اس وقت پلیٹ فارم پر نمبر 1 کی پوزیشن پر براجمان ہے۔
It took more than 10 years for Hwang Dong-hyuk to get Squid Game made.
— Netflix UK & Ireland (@NetflixUK) October 13, 2021
It took just 17 days and 111M global fans for it to become our biggest series launch ever.
یادرہے 9 اقساط پر مشتمل سکوئڈ گیمز کی کہانی ان کھلاڑیوں کے گرد گھومتی ہے جو 38.31 ملین ڈالر جیتنے کے لیے جان کی بازی لگا دیتے ہیں۔ڈرامہ سیریز سکوئڈ گیم کے پہلے سیزن میں نو اقساط ہیں جو ایک سے بڑھ کر ایک ثابت ہوئی۔
سکوئڈ گیم کے ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک نے کہا کہ ان پر سیزن ٹو کے لیے بہت دباؤ ہے۔ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میرے پاس ابھی بھی فرنٹ مین اور اس کے پولیس والے بھائی کے رشتے کے حوالے سے کہانی موجود ہے۔
لوگ اس بات پر بھی تجسس کا شکار ہیں کہ سینزن کا مرکزی کردارجی ہن اب کہاں جائے گا جب کہ وہ اپنی فلائٹ مس کرچکا ہے؟‘فرنٹ میں اس سیریز کا وہ کردار ہے جو سکوئڈ گیم کروا رہا ہے اور اس کا بھائی ایک پولیس والا ہے جو اس گروہ کو پکڑنے کی کوشش کررہا ہے۔
سیریز کا مرکزی کردار جی ہن پہلے سیزن کے آخر میں امریکہ کی فلائٹ چھوڑ کر واپس سکوئڈ گیم میں حصہ لینے کی سوچتا ہے اور وہیں اس کی نویں اور آخری قسط کا اختتام ہوجاتا ہے۔ڈائریکٹر ہوانگ ڈونگ ہیوک کا کہنا ہے ان پر بہت دباؤ ہے اور انہیں دوسرا سیزن کرنا پڑے گا۔