ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرویز مشرف، آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی کیخلاف دائر درخواستیں خارج

Lahore HC bench hearing Musharraf, Zardari, Gillani cases hearing
کیپشن: Lahore HC bench hearing Musharraf, Zardari, Gillani cases hearing
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سابق صدر پرویز مشرف، آصف زرداری اورسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ,, سابقہ وزیر داخلہ رحمان ملک کے 10 سال پرانے زیر التواء کیسز ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستیں غیر موثر قرار دے کر مسترد کردیں۔
  تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ،، عدالتی حکم ہر عداکت کے نائب قاصد نے درخواست گزاروں کا نام پکارا ،، تین رکنی بنچ نے تمام درخواستوں کو غیر موثر قرار دے کر مسترد کردیا۔
درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کیں تھی اور ارٹیکل چھ کےتحت پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کی استدعا کررکھی تھی ،،امتیاز رشید نے سابق گورنر سیلمان تاثیر کے ایک متنازعہ بیان کے خلاف درخواست دائر کی ,رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی

 شہنشاہ شمائل پراچہ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کیں ,,،شہنشاء شمائل پراچہ ، شاہد سلیم گوندل، سردار ظہیر احمد ، رانا علم الدین ، اللہ بخش گوندل ، محمد اشتیاق سمیت دیگرز نے درخواستیں دائر کی تھیں جبکہ درخواستیں دائرکرنے والے تین وکلاء رانا علم الدین ، شاہد سلیم گوندل اور اللہ بخش گوندل وفات پاچکے ہیں ۔