جیلوں میں اصلاحات کی اصلیت بے نقاب

Kot Lakhpat Jail
کیپشن: Kot Lakhpat Jail
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کوٹ لکھپت (علی ساہی) جیلوں میں اصلاحات کے دعوے مگر حقائق اس کے برعکس، کوٹ لکھپت جیل میں سہولتوں کے فقدان اورعملہ کی نااہلی کی وجہ سے ہسپتال تاخیر سے پہنچنے پر خاتون قیدی کا بچہ ضائع ہوگیا۔

جیلوں میں بار بار وزیراعلیٰ پنجاب کے دورے بھی حالات میں بہتری نہ لاسکے، حالت جوں کی توں ہے، قتل کیس میں کوٹ لکھپت جیل میں قید خاتون کو گزشتہ ہفتے علی الصبح بیرک میں طبیعت خراب ہونے پر جناح منتقل کیا گیا، قانونی اور کاغذی کارروائی مکمل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ہسپتال منتقلی کے دوران خاتون کی حالت زیادہ خراب ہوگئی، خاتون قیدی کا ہسپتال پہنچ کرمس کیرج ہوگیا۔

فرائض میں غفلت اور نااہلی پر لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل فریحہ اشرف، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل عصمہ اور لیڈی ہیلتھ وزیٹر شرین کو60 روز کیلئے معطل کر دیا گیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے خاتون افسروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

Sughra Afzal

Content Writer