سٹی42: فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں،، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر چودہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر طیاروں کی کمی اور آپریشنل وجوہات کی بناء پر چودہ پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔منسوخ کی جانیوالی پروازوں میں پی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانیوالی پرواز 313، پی آئی اے کی لاہور سے اسلام آباد دو طرفہ پرواز 650/651، پی آئی اے کی لاہور سے کوئٹہ دو طرفہ پرواز 322/322منسوخ کر دی گئی۔
قطر ایئرویز کی لاہور سے دوحہ دو طرفہ پرواز 629/628، ایئربلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 403/404، ایئربلیو کی لاہور سے جدہ جانیوالی پرواز 4700، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی دو طرفہ پرواز 407/408، پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 304 اور پی آئی اے کی کراچی سے لاہور آنیوالی پرواز 316 شامل ہے۔