میاں نواز شریف بھی گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کریں گے

میاں نواز شریف بھی گوجرانوالہ جلسے سے خطاب کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےگوجرانوالہ جلسےسے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی خطاب کریں گے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کاپہلاجلسہ سولہ اکتوبرکوگوجرانوالہ میں ہوگا،ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بھی جلسے سےخطاب کریں گے۔جلسہ کےحوالےسے مسلم لیگ ن نے ڈی جےبٹ کی خدمات حاصل کر لی، ڈی جی بٹ گوجرانوالہ جلسہ میں اپوزیشن جماعتوں کےکارکنوں کالہوگرمائیں گے۔

سربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان نے بھی لاہورسےریلی کی قیادت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان بعدازنمازجمعہ قافلہ کی قیادت کرینگے۔مولانا نے شیخوپورہ،قصور اور اوکاڑہ کےکارکنوں کولاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔جےیوآئی پنجاب کی جماعت کو تیاریاں تیز کرنےکی ہدایت  جبکہ لاہورسےنکلنےوالےحتمی مقام کافیصلہ لاہورجماعت کریں گی۔
حکومت مخالف تحریک کےسلسلےمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کےپلیٹ فارم سےپہلاجلسہ سولہ اکتوبرکوگوجرانوالہ میں ہوگاجس کی میزبان مسلم لیگ ن جلسہ کےحوالےسےانتظامات کررہی ہےاوراسی سلسلےمیں ذرائع کےمطابق پہلےجلسہ کےلیےمسلم لیگ ن نےڈی جی بٹ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ذرائع کےمطابق ڈی جی بٹ گوجرانوالہ جلسہ میں اپنی خدمات دیں گئےجبکہ اس حوالےسےپچاس لاکھ روپےکابل بھی انھوں نےمسلم لیگ ن سےبطورمعاوضہ مانگاہے۔

دوسری جانب  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سولہ اکتوبر کو سیاسی پاور شو   کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کی زیرصدارت "ووٹ کوعزت دو پاسبان " کے پی پی ایک سوباسٹھ کے کارکنان کااجلاس، کہتی ہیں گوجرانوالہ جلسہ سے حکومت خوفزدہ ہے، ہرصورت جلسہ کریں گے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی توجارحانہ حکمت عملی اپنائیں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازسولہ اکتوبر کو گوجرانوالہ جلسے کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہوگئیں، پی پی ایک سوباسٹھ کے ووٹ کوعزت دو پاسبان سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سولہ اکتوبر کو ہرصورت جلسہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ گوجرانوالہ جلسہ کےلیے ابھی تک اجازت نہیں دی گئی جس سےحکومت کی بدنیتی واضح ہوتی ہے۔

کارکنان کو گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ سے بچاؤ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے کوئی ایسا اقدام کیا تو مسلم لیگ ن سخت ردعمل دے گی اور بھرپوراحتجاج کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کے جلسہ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات کی ویڈیوز بنا کر کارکنان سوشل میڈیا پر ڈالیں اورحکومت کےاوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ ہونے والے نہیں ہیں۔

پاسبان رضاکارسولہ اکتوبر کے جلسہ کےلیے دیگر لوگوں کو اپنےساتھ لائیں اور اس تحریک کو کامیاب بنانےمیں اپنا کردار ادا کریں۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کےرہنما فیصل سیف کھوکھر،چودھری اعشارب سوہل، قاری حنیف، کرامت وٹو،عمرانہ طاہر، شیخ طاہرچودھری جعفر، نعیم بھٹی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer