(سٹی 42) اداکارہ مایا علی اور صبا قمر کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا شکار بن گئیں، اداکارہ مایا علی نے فیس بک کے ماتحت چلنے والی تصویر شیٔرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک نجی میگزین کے لیے لی جانے والی چند تصاویر کو شیئر کیا جس کے بعد انھیں اپنے پرستاروں کی جانب سے غصہ کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی میگزین کے لیے لی جانے والی تصویروں میں صبا قمر اور مایا علی کے لباس کو لے کر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ شیئر کی جانے والی تصویروں میں تما م گلوکار اور اداکار سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں، مایا علی اور صباقمر کو مختصر لباس پہننے پر ان کے مداحوں نے خوب آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ تصویر نجی میگزین کے لیے لی گئی تھی جس میں اداکار علی ظفر ، اداکارہ مایا علی ، صباء قمر اور گلوکارہ عائمہ بیگ شامل تھے، تاہم تصویر میں موجود مایا علی اور صباء قمر کیلئے ان کے پرستاروں کی جانب سے غصے بھرے کمنٹس کیے گئے ۔ ایک مداح نے لکھا '' مایا علی کیا آپ مسلمان ہیں ؟ " ایک اور شخص نے صباء قمر کو نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ " آپ کو اس قسم کے ملبوسات پہننے پر شرم آنی چاہیے "۔
کسی نے " بے شرم '' کہا تو کسی نے پاکستان کااسلامی ریاست ہونے پر شک کا اظہار کیا کیونکہ لوگوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں عورتیں اس قسم کے لباس نہیں پہن سکتیں اور نہ ہی معاشرے میں ایسے لباس کو فروغ دیا جانا چاہیئے ۔