آواز سے دوگنی رفتار،سپر سونک طیارہ متعارف

آواز سے دوگنی رفتار،سپر سونک طیارہ متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:آواز سے دگنی رفتار سے سفر کرنے والا طیارہ متعارف کروادیا گیا، بوم سپر سونک نے پروٹو ٹائپ طیارہ ایکس بی ون پیش کردیا۔

 
یہ کمرشل سپر سونک طیارہ آواز میں مقابلے میں دگنا زیادہ رفتار سے سفر کرے گا اور مسافروں کی قیمتی وقت کی بچت ہوسکے گی۔کمپنی کے سی ای او بلیک شکول نے بتایا کہ ہم نے سپرسونک مستقبل کی جانب بڑھنا شروع کردیا ہے، آج ہم ہوائی سفر کے نئے عہد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

ایکس بی 1 میں 3 الیکٹرک انجن استعمال کیے گئے ہیں جو 12 ہزار پونڈ تھرسٹ فراہم کرتے ہیں، اس طیارے کو سپرسونک کارکردگی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ طیارہ آواز کی رفتار سے دوگنا تیزی سے پرواز کرسکے گا جس سے لندن اور نیویارک کے درمیان فاصلہ صرف 3 گھنٹے 15 منٹ میں طے ہوسکے گا، جو عام پروازوں میں 14 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔

یاد رہے دنیا کے 6 ممالک ایسے ہیں، جہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں۔ان میں سے ایک ملک اطالوی شہر روم کے مرکز میں واقع دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ویٹیکن سٹی ہے ، اسی طرح دنیا کا پانچواں چھوٹا ترین ملک سان مرینو کے اردگرد بھی اطالوی سرزمین ہے اور یہاں کے 33 ہزار سے زائد باسی ائیرپورٹ سے محروم ہیں۔دنیا کا دوسرا چھوٹا ترین ملک مناکو بھی یورپ میں ویٹیکن کے قریب ہی واقع ہے، چھٹے لیختینستائن (سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا کے درمیان واقع ملک) اس سے محروم ہیں،ایسی قسمت کا سامنا یورپ کے ایک اور ملک انڈورا کے باسیوں کو بھی ہے،آخری ملک فلسطینی علاقہ جات ہیں، جہاں کوئی ائیرپورٹ نہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer