یوٹیلیٹی سٹورز پر سپلائی بڑھانے کا فیصلہ

یوٹیلیٹی سٹورز پر سپلائی بڑھانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) قیمتوں کی نگرانی کی قومی کمیٹی نے ملک بھر میں ضلعی مارکیٹ کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پرموثر انداز میں قابو پائیں۔

پیر کے روز اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی صدارت ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں تمام فریقوں پر زور دیاگیا کہ وہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اقدامات کریں۔

اجلاس میں صوبائی چیف سیکرٹریوں کو گندم کے باقاعدگی سے اجراء کا عمل ہموار کرنے کی ہدایت کی گئی، کمیٹی نے گندم' چینی اور ٹماٹر' پیاز' آلو اور چکن سمیت خراب ہو جانیوالی اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر غور کیا اور صارفین کوریلیف فراہم کرنے کیلئے اصلاحی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی حکومتوں اور پاسکو کی طرف سے فراہم کیے گئے طلب کے تخمینوں کی بنیاد پر حکومت سے حکومت اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے سرکاری شعبے کے تحت گندم کی خریداری اٹھارہ لاکھ میٹرک ٹن ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں گندم کا وافر ذخیرہ دستیاب ہے۔مشیر خزانہ نے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کو بھی معاشرے کے غریب ترین طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کی روک تھام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اقتصادی امور کے وزیر مخدوم خسرو بختیار، صنعتوں کے وزیر محمد حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، ریونیو کے معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔صوبائی چیف سیکرٹریز نے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعظم عمران خان نے مذہب کی آڑ میں ملک میں انتشار کو ہوا دینے پر تلے ہوئے ملک دشمن عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer