’’دھرنے مسائل کا حل نہیں، مذاکرات سے حل نکالنا چاہیئے‘‘

’’دھرنے مسائل کا حل نہیں، مذاکرات سے حل نکالنا چاہیئے‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) پاکستان علماء کونسل کا آئندہ جمعہ کو یکجہتی کشمیر ڈے منانے کا اعلان، چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی کہتے ہیں ترکی اور عرب ممالک حالات کو بہتر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ 

پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام باغبانپورہ کے علاقہ سنگھ پورہ میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر اشرفی نے آئندہ جمعہ کو یکجہتی کشمیر ڈے منانے کا اعلان کیا جبکہ 23 فروری کو پاکستان علماء کونسل کا یوم تاسیس منانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ 29 مارچ کو اسلام آباد میں عالمی کانفرنس ہوگی جس میں سعودی عرب کے علماء شریک ہوں گے۔

حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور لاقانونیت کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، ریاست مدینہ کا پہلا کام انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر ثالثی کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ترکی اور عرب ممالک آپس میں بیٹھیں اور حالات کو بہتر کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دھرنے مسائل کا حل نہیں ہیں، حکومت اور حزب اختلاف کو مذاکرات سے مسائل کا حل نکالنا چاہیئے۔