شہریوں کو صحت مند خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

شہریوں کو صحت مند خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ اتھارٹی ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمران یونس ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 4 یونٹس فیل جبکہ 2 کی پروڈکشن بند کر دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے صوبے بھر میں 144 اچار اور مربہ یونٹس کی چیکنگ کی۔ اس دوران 2 ہزار 640 کلو فنگس زدہ مربہ، 873 کلو زائد المعیاد اچار، بھاری مقدار میں کھلے رنگ اور مصالحہ جات برآمد کرلیے گئے۔ حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 26 یونٹس کو جرمانے جبکہ معمولی نقائص پر 107 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ لاہور زون میں 82 یونٹس کو چیک کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گلے سڑے پھلوں، سبزیوں کو کیمیکلز لگا کر مربہ اور اچار تیار کرنے پر یونٹس کو سیل کیا گیا۔ ناقص نیلے ڈرموں میں محفوظ کیے گئے مضر صحت مربہ جات میں مرے ہوئے مچھر اور مکھیوں کی بھاری مقدار پائی گئی۔