لاہور کے داخلی راستوں پر ای چیک پوسٹیں قائم

 لاہور کے داخلی راستوں پر ای چیک پوسٹیں قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) شہر میں روزانہ داخل ہونے والی 15 لاکھ گاڑیوں کی موثر چیکنگ کیلئے 3 داخلی راستوں پر ای چیک پوسٹ قائم کردی گئیں، سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ آئی کیٹ، سائیڈ ایج، لائن مارکنگ اور سپیڈ ہمپ نصب کرنے سے ٹریفک بہاؤ میں بہتری آئے گی۔

سیف سٹی اتھارٹی کے تحت ٹھوکر نیاز بیگ، شیرا کوٹ اور پرانا راوی پل پر ای چیک پوسٹیں شروع کردی گئی ہیں، جبکہ سگیاں، گجومتہ اور نئے راوی پل پر بھی جلد کام مکمل کرلیا جائے گا۔

 اس حوالے سے سی او او سیف سٹی اکبر ناصر خان کا کہنا ہے کہ رکشہ، موٹرسائیکل، ویگن اور بڑی گاڑیوں کے گزرنے کیلئے الگ لائنیز بنائی گئی ہیں، آئی کیٹ، سائیڈ ایج، لائن مارکنگ اور سپیڈ ہمپ بھی نصب کیے گئے ہیں، ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جائے گی، سکیورٹی میں بہتری کیلئے شہر میں داخل ہونیوالی ہر گاڑی کی نمبر پلیٹ کی تصویر بنے گی اور ای چیکنگ کی جائے گی، جبکہ شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے والی گاڑیوں کا ریکارڈر رکھا جاسکے گا۔

سی او او اکبر ناصرخان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اور ٹریفک کے ساتھ ساتھ ای چیک پوسٹوں کی وجہ سے ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوگا اور ماحولیاتی آلودگی پرقابو بھی پایا جاسکے گا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مینول چیکنگ کی وجہ سے ٹریفک دباؤ کا شکار رہتی تھی جبکہ پولیس اہلکار بھی بلاوجہ تنگ کرتے تھے، ای چیک پوسٹوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بہتر ہونے کے ساتھ سکیورٹی معاملات بہتر ہونگے۔

Sughra Afzal

Content Writer