ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا پی سی ون منظور، سمری کابینہ کو ارسال

شاہکام چوک فلائی اوور منصوبے کا پی سی ون منظور، سمری کابینہ کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) شاہکام چوک پر فلائی اوور اور ڈیفنس روڈ تا ملتان روڈ توسیع کا منصوبہ، پی سی ون محکمہ ہاؤسنگ سے منظوری کے بعد پی اینڈ ڈی بورڈ جبکہ سمری کیبنٹ کو ارسال کردی گئی۔

ایل ڈی اے نے شاہکام چوک فلائی اوور اور ڈیفنس روڈ کی توسیع کا منصوبہ بنایا تھا، فلائی اوور کی تعمیر پر 2 ارب 63 کروڑ 59 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، ڈیفنس روڈ پر لینر کالونی سے ملتان روڈ تک توسیع پر ایک ارب 31 کروڑ 69 لاکھ کا تخمینہ لگایا گیا، مجموعی طور پر دونوں منصبوں کو یکجا کرکے پی سی ون منظوری کے لئے بھجوایا گیا تھا، محکمہ ہاؤسنگ نے کیبنٹ سے باقاعدہ منظوری کے لئے سمری بھی ارسال کردی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار منصوبے کی اصولی منظوری دے چکے ہیں، حکومت پنجاب کی فنڈنگ سے منصوبہ پی اینڈ ڈی اور کیبنٹ کی منظوری کے بعد شروع کیا جاسکے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer