ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے ملازمین کا ریگولر نہ کیے جانے پر احتجاج

ریلوے ملازمین کا ریگولر نہ کیے جانے پر احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمد: لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پی ایم پیکج پر کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے ملازمین کا ریگولر نہ کیے جانے پر احتجاج، شیخ رشید سے ملازمین کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا نوٹس لینے کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر میں احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پی ایم پیکج کے تحت گزشتہ سات سال سے کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں، ریلوے حکام کی جانب سے تاحال ریگولر نہیں کیا گیا، گزشتہ چار سال سے کام کرنے والے ملازمین کو نکال کر نئی بھرتیاں شروع کر دی گئیں، ریگولر کرنے کی بجائے سروں سے چھتیں چھینیں جا رہی ہیں، محکمہ ریلوے کی جانب سے ملازمین کی بیواؤں سے گھر خالی کرائے جا رہے ہیں، جو کہ سرا سر ناانصافی ہے، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ شیخ رشید اس زیادتی کا نوٹس لیں اور ہمیں انصاف دلایا جائے۔     

Shazia Bashir

Content Writer