ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ برادران نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

خواجہ برادران نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: گرفتاری کا خوف، لیگی رہنماء خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں نیب کو گرفتار کرنے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق نے وکیل امجد پرویز کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وفاقی حکومت اور نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا پھر بھی خدشہ ہے کہ کہیں انہیں گرفتار ہی نہ کر لیا جائے، نیب کو ممکنہ گرفتاری سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی قبل ازگرفتاری ضمانت منظور کی جائے۔