وزیر قانون راجہ بشارت کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت

وزیر قانون راجہ بشارت کے تکذیب نکاح کیس کی سماعت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 جمال الدین: سول کورٹ میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت تکذیب نکاح کیس کی سماعت، عدالتی کارروائی سے قابل اعتراض الفاظ حذف کرنے کیلئے صوبائی وزیر کی درخواست پر بحث ہوئی، سیمل راجہ نے اپنا جواب جمع کرایا۔

تفصیلات کے مطابق سول کورٹ میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے عدالتی کارروائی سے سیمل راجہ کے کچھ قابل اعتراض الفاظ کو حذف کرنے کیلئے درخواست دائر کی، جس پر فریقین کے وکلاء کے مابین بحث ہوئی، راجہ بشارت کی اہلیہ ہونے کی دعویٰ دار سیمل راجہ نے درخواست پر اپنا جواب جمع کرایا، ان کا کہنا تھا کہ راجہ بشارت بے بنیاد درخواستیں دے کر معاملے کو لٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں ، راجہ بشارت عدالت عظمی کے روبرو تسلیم کر چکے ہیں کہ نکاح نامہ خود راجہ بشارت نے پر کیا اور نکاح نامے پر ان کی تحریر ثبوت کے طور پر موجود ہے، راجہ بشارت کو طلب کر کے نکاح نامہ اور ان کے ہاتھ کی تحری کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے، عدالت کی جانب سے مزید کارروائی سوموار تک ملتوی کر دی گئی۔

Shazia Bashir

Content Writer