بسام سلطان: فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ایڈوانس لیپروسکوپی پر ہینڈز آن ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، پی جی ٹرینی ڈاکٹرز کو لیپروسکوپی کی پہلی سٹیج پر تربیت فراہم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ہینڈز آن ورکشاپ ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن کی جانب سے پروفیسر خالد جاوید کی زیر نگرانی منعقد کی گئی، ورکشاپ میں طلبہ کو جدید لیپروسکوپی ٹیکنیکس کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر وی سی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان سمیت دیگر سینئر ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
پروفیسر عامر زمان خان کا کہنا تھا کہ میں خود شعبہ سرجری سے تعلق رکھتا ہوں، ورکشاپ کے انعقاد پر پروفیسر خالد جاوید خان کا شکریہ ادا کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف جے ایم یو طلبہ کو بہترین طبی تربیت فراہم کرنے میں کوشاں ہیں، کورس کی مختلف سٹیجز ہیں، آج پہلی سٹیج پر ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں ڈاکٹروں کو آلات استعمال کرنے اور ہینڈز کوآرڈینیشن کی تربیت فراہم کی گئی۔
شعبہ طب سے تعلق رکھنے والے تعلیمی اداروں میں جدید ٹیکنیکس پر منعقدہ ورکشاپس یقیناً ڈاکٹروں کی تعلیم و تربیت میں معاون ثابت ہوں گی۔