ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، ایس پی فرخ رضا کی ضمانت منظور

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، ایس پی فرخ رضا کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین لطیف: سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت جمعہ اور ہفتے کو کرنے کا فیصلہ، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتہاری ایس پی ڈاکٹرفرخ رضا کی دوبارہ ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور ایئرپورٹ سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اشتہاری ایس پی ڈاکٹر فرخ رضا کو گرفتار کیا اورعدالت نےجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ سینئر ایڈووکیٹ زاہد حسین نے درخواست ضمانت دائر کی، ادارہ منہاج القران کے وکلا نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فرخ رضا کو ایک بار ضمانت فراہم کر دی گئی جس کا انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھایا اور جان بوجھ کر بیرون ملک چلے گئے۔

 زاہد حسین ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ڈاکٹر فرخ رضا گورنمنٹ کی طرف سے کورس کرنے بیرون ملک گئے، کورس ختم ہونے پر واپس آتے ہوئے ایف آئی اے انہیں ائیرپورٹ سے گرفتار کر لیا۔ ساری کارروائی میں ا ن کی کوئی بد دیانتی نہیں ہے۔ بالآخرزاہد حسین ایڈووکیٹ کی گارنٹی پر ڈاکٹر فرخ کی ضمانت منظور ہوگئی۔

عدالت میں برھان معظم ملک نے ایس ایس پی طارق عزیز، عبدالرحیم شیرازی، ایس پی معروف وہلہ ایس ایس پی ندیم کھوکھر کی حاضری معافی درخواست پر فیصلہ محفوظ اور تمام ملزمان کو دوبارہ فرد جرم کے لیے پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔