(سٹی 42) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حضوری باغ میں تین پودے لگا کر کر’’کلین اینڈ گرین‘‘ مہم کا آغاز کر دیا۔کہتےہیں کہ 50 کروڑ پودے لگانے کا ہدف جلد پورا کریں گے۔
انہوں نے حضوری باغ میں افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ صحافی نے پوچھا کے وزیر اعلیٰ آپ ہیں لیکن آپ کے اختیارات کوئی اور استعمال کر رہا ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ آپ بھی بتا دیں میرے اختیارات کس کے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آئینی طریقے سے بنتا ہے اور ہٹایا بھی آئینی طریقے سے جاتا ہے۔ ہر وزیر اپنے آئینی اختیارات میں رہ کر کام کر رہا ہے۔
صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ شہباز شریف بڑی سختی کرتے تھے آپ نرمی سے کام کرواتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ میں پیار سے کام لیتا ہوں، ورنہ طریقے سارے آتے ہیں۔