معروف کاروباری شخصیات نے’’میڈان پاکستان‘‘ مہم کی حمایت کر دی

 معروف کاروباری شخصیات نے’’میڈان پاکستان‘‘ مہم کی حمایت کر دی
کیپشن: City42 - Made Pakistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ) شہر کی معروف کاروباری شخصیات نے بھی ''میڈان پاکستان ''مہم کی حمایت کر دی۔ صدر لاہور چیمبر الماس حیدر، چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی عبدالباسط اور چیئرمین پاکستان فارما سوٹیکل انڈسٹریل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب نے کہاہے کہ شہری ملکی صنعت، تجارت، معیشت اور روپے کی قدر میں بہتری کیلئے پاکستانی مصنوعات کی خریداری کو ترجیح دیں۔

تفصیلات کے مطابق سٹی نیوز نیٹ ورک کی ''میڈان پاکستان مہم'' شہر سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی میں مقبول ہونے لگی۔ چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی عبدالباسط کا کہنا ہے کہ قوم ملکی صنعت، معیشت کی بحالی اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے یکسو ہوجائے۔ تہیہ کرلیں کہ صرف میڈ ان پاکستان پراڈکٹس خریدی جائیں گی۔ اور جو مصنوعات ملک میں تیار ہوتی ہیں۔ حکومت ان کی درآمد پر پابندی لگا دے۔

چیئرمین پاکستان فارما سوٹیکل ایسوسی ایشن خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ فارما انڈسٹری اور اس سے منسلک بزنس کمیونٹی ''میڈان پاکستان ''مہم کو سراہتی ہے۔ معاشی خوشحالی اور روپے کو مستحکم کرنے کیلئے پاکستانی مصنوعات کی خریداری کو اولین ترجیح دے گی۔

صدر لاہور چیمبر الماس حیدر کا کہنا تھا کہ ''میڈان پاکستان'' مہم کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر بھی اس مہم کی بھرپور حمایت کرے گا اور بزنس کمیونٹی سے دخواست کرے گا کہ ملکی مصنوعات کی خریداری کو ترجیح دے۔حکومت مصنوعات کی تیاری کیلئے استعمال ہونے والے خام مال پر ڈیوٹیز کم کرے۔

بزنس کمیونٹی کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت وصنعت کی بحالی اور روپے کی قدر کو مستحکم کرنے کیلئے پوری قوم، پالیسی ساز اداروں اور حکومت کو ایک پیج پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی مصنوعات کے استعمال کو فروغ دیکرمعاشی ابتری اور روپے کی گراوٹ کا خاتمہ ہوگا اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer