ویب ڈیسک: سری لنکن ٹیم کےسابق کپتان ارجونا راناٹنگا نے سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ پرالزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ ہی سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔
ارجونا راناٹنگا نے ایک بیان میں کہا کہ جے شاہ کے پریشرکی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ تباہ کردی گئی، بھارت میں بیٹھا ایک آدمی سری لنکا کرکٹ چلا رہا ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ جے شاہ اپنے باپ کی وجہ سے طاقتور ہیں جوبھارتی وزیر ہیں، بی سی سی آئی سمجھتا ہے وہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کو کنٹرول کرسکتا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ٹیم کی بدترین شکست کے بعد سری لنکن وزیر کھیل نے پورے بورڈ کو فارغ کردیا تھا جب کہ کرکٹ بورڈ میں حکومتی مداخلت کے بعد آئی سی سی سری لنکا کی رکنیت معطل کرچکی ہے۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں سری لنکن ٹیم کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، ٹیم اپنے 9 میچز میں سے صرف 2 ہی جیت سکی۔