ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟بڑی خبر آ گئی

پٹرول و ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان؟بڑی خبر آ گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمتوں میں 15 نومبر سے کمی کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے 8 روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی متوقع ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہے۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق باخبر عہدیداران نے بتایا کہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ڈیزل اور پیٹرول کی عالمی قیمتوں میں کمی آئی ہے، تاہم اسی عرصے کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی ہوئی، جس کے سبب صارفین کو عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ کم مل سکے گا۔

واضح رہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہے۔

عہدیداران نے بتایا کہ ہفتے کے دوران ڈیزل اوسطاً 9 ڈالر فی بیرل سستا ہوکر تقریباً 113 ڈالر سے کم ہو کر 104 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت ایک ڈالر سے کم ہو کر 91 ڈالر سے 90 ڈالر پر آگئی، دوسری جانب روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 روپے اضافہ ہوا، جو280 روپے سے بڑھ کر 286 روپے کا ہوگیا۔