(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ورلڈکپ فائنل میں ٹیم کی شکست پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انگلینڈ نے ورلڈکپ فائنل میں گرین شرٹس کو شکست دی اور دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا چیمپئن بن گیا جس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ٹیم پاکستان نے محنت اور جرات سے مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے فائنل میں شاندار بولنگ کی لیکن انگلینڈ بہت اچھا کھیلا، میگا ٹورنامنٹ میں فائنل میچ تک پہنچنے پر گرین شرٹ پر فخر ہے۔
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔میلبرن کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 138 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
Team Pakistan ???????? fought back hard & brave. Great bowling performance. But England ???????????????????????????? played better today. We are proud of our boys in green for making it to the final match of this mega tournament. ????
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 13, 2022