ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، بابر اعظم نے میچ ہارنے کی بڑی وجہ بتا دی

 آئی سی سی، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، فائنل،بابر اعظم،سٹی42
کیپشن: Babar Azam,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے  دی ۔

فائنل میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کو جیت کے لیے مبارک باد دیتا ہوں جبکہ  شائقین کرکٹ ہمیں سپورٹ کرنے آئے ان کا بہت شکریہ۔ہمارا جہاں بھی میچ ہوا ہمیں بہت سپورٹ ملی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے فائنل میں پہنچنا اعزاز رہا ،میرے خیال سے ہم نے 20 رنز کم بنائے ہماری بولنگ دنیا کی تیز ترین بولنگ ہے ،بدقسمتی سے شاہین آفریدی انجری کا شکار ہوئے ۔

بعد ازاں میلبرن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ افسوس ہوا فائنل ہارنے کا، ہم نے 20 رن کم بنائے لیکن پھر بھی بولرز نے ایفرٹ دکھائی، شاہین کی انجری سے بھی اچھا موقع ہاتھ نہ آسکا۔

ان کا کہنا تھا کہ دباؤ نہیں لیا، وکٹیں جلدی گرتی چلی گئیں، اس وقت ایک اچھی پاٹنرشپ کی اشد ضرورت تھی۔بابرنے کہا کہ مڈل آڈر پر خاصی تنقید ہو رہی تھی لیکن ورلڈ کپ میں مڈل آڈر نے  اچھا پرفارم کیا، اوور آل ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، شاہین کی انجری نہ ہوتی تو نتیجہ بدل سکتا تھا۔