(محمدساجد) سوشل میڈیا پر آئے روز مختلف ویڈیو دیکھنے کو ملتی ہیں جن پر صارفین یا تو تعجب کا شکار نظر آتے ہیں یا پھر ان سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیتے ہیں، مہندی کی تقریب میں رقص کرنے والی پاکستانی لڑکی کی ایک اور نئی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس کو پسند کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی لڑکی کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کےکلاسک گانے جس کوریمکس کیاگیا س پر دلفریب ڈانس کررہی ہے۔ لڑکی کو مہندی کی تقریب میں بھارت کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے کلاسک گانے'میرا دل یہ پکارے آجا'جو کہ ریمکس چل رہا ہے اس پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
خوبصورت سبز رنگ کا لباس پہنے لڑکی نے بغیر کسی کی پرواہ کئے مہندی کی تقریب میں ایسا ڈانس کیا کہ اس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، لڑکی کی ویڈیو تقریب میں موجود متعدد لوگوں نے اپنے موبائل فون میں بھی محفوظ کیا۔ویڈیو کے سامنے آنے پر کچھ صارفین نے اس منفرد ڈانس کی تعریف کی جبکہ کچھ نے سوالات اٹھائے کہ اس رقص میں کیا خاص بات ہے۔
View this post on Instagram
قبل ازیں لڑکی کی ایک ویڈیو وائرل ہوچکی تھی جس کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا، اس تقریب میں موجود مہمانوں نے لڑکی کے ڈانس سے خوب محظوظ ہوئے اور اس کے ڈانس کو سراہا۔