(ویب ڈیسک)سردی کی آمد کے ساتھ ہی ملک کے مختلف علاقوں میں موسم بھی ابر آلود ہوگیا، شہر اقتدار آج شام یا رات میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق شہر میں خنک ہوا کا پہرہ ہے، شہر اقتدار اسلام آباد میں موسم ابر آلود ہوگیا،ابر آلود موسم سے سردی کی شدت بڑھ گئی،شہر اقتدار میں آج کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات کی اسلام آباد میں آج شام یا رات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں لہہ منفی 09 ،کالام ،سکردو منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،استور میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور 12 ،کراچی 20 ،پشاور09 ، کوئٹہ 07 ،گلگت منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،مظفر آباد 06 ،مری 06 ،فیصل آباد 14 ملتان 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔