ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، سابق کرکٹرز اور برطانوی ہائی کمشنر کے دلچسپ ٹویٹ

T-20 World Cup Final
کیپشن: T-20 World Cup Final
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ فائنل سے قبل قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز، صحافی اور پاکستان میں مقیم برطانوی ہائی کمشنر نے دلچسپ ٹوئٹ کرکے پاکستان کو سپورٹ کرنا شروع کردیا۔

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آج پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، جہاں میچ سے قبل قومی ٹیم کے سابق کرکٹرز نے اپنی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا ہے وہیں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر اور ڈپلومیٹس بھی پُر جوش دکھائی دے رہے ہیں۔

سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سال 2009 میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ دن ہماری قوم کے دل میں ایک خاص مقام رکھتا ہے، موجودہ ٹیم نے آنے والے وقتوں کے لیے پوری قوم اور اپنے لیے ایک اور موقع پیدا کیا ہے، میری خواہش ہے کہ ایک بہترین فائٹ کریں‘‘۔

قومی ٹیم کے سابق ہیڈکوچ وقار یونس نے کپتان بابراعظم اور ٹیم کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ آپ لوگ پہلے ہی قوم کے دل جیت چکے ہیں، چلیں اور تاریخ دہرائیں، میری دعائیں اور نیک خواہشات آپکے ساتھ ہیں‘۔

جارح مزاج اوپنر سعید انور نے سابق کپتان عمران خان اور بابراعظم کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’انشاء اللہ تاریخ اپنے آپ کو دہرائے گی، گرین کیپس میں ملبوس کرکٹر آج ٹرافی اٹھائیں گے‘‘۔

دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 30 سال بعد کرکٹ کی دو بہترین ٹیموں کا فائنل، میرا دل انگلینڈ کے ساتھ ہے لیکن اگر پاکستان وہی کرتا ہے جو انہوں نے 1992 میں کیا تھا تو مجھے دل دل گانا پڑ سکتا ہے۔