ویب ڈیسک:1992 کی چیمپئن ٹیم کے کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان بھی پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی جس کے بعد فائنل میں ہمارا مقابلہ انگلینڈ سے تھا۔
"I think our team looks good. I think we might just win the final."
— Piers Morgan Uncensored (@PiersUncensored) November 9, 2022
Imran Khan is hopeful for Pakistan's chances in the cricket World Cup.@ImranKhanPTI | @piersmorgan | @TalkTV | #PMU pic.twitter.com/1NNDXUvocG
عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیوں کہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا اور یہ جیت ہم سب کا جوش بڑھانے کے لیے ضروری ہے لہذا سب کی نظریں فائنل پر ہیں۔
سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں ان شاءاللہ۔