ائیر شو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ

ائیر شو کے دوران دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ٹیکساس میں دوسری عالمی جنگ کی یاد میں منعقدہ ائیر شو کے دوران ہوا بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری عالمی جنگ کے زمانے کے دو طیارے ٹکرا کر تباہ ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں جاری دوسری عالمی جنگ کی یاد میں منعقدہ ایک ائیر شو کے دوران بوئنگ B-17 فلائنگ فورٹریس بمبار طیارہ اور بیل P-63 کنگ کوبرا فائٹر طیارہ آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق ڈیلس ائیرپورٹ پر ایمرجنسی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، طیاروں پر سوار عملے کے حوالے سے کوئی معلومات واضح نہیں ہیں تاہم 6 افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ائیر شو کے دوران ہوا بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں طیاروں کے درمیان ٹکر کے بعد  طیارے زمین پر گر کر آگ پکڑ لیتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer