ویب ڈیسک:میلبرن سے کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر آگئی، میلبرن میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے، دھوپ نکل آئی۔
آج پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل میچ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے تاہم میلبرن میں آج بارش کے امکانات مزید کم ہوگئے۔ملبرن میں آج کہیں دھوپ، کہیں بادل ہیں، بارش کے مجموعی امکانات 95 فیصد سے کم ہو کر 46 رہ گئے ہیں۔
شام سات بجے بارش کے امکانات 41 فیصد اور آٹھ بجے بارش کا امکان44 فیصد تک رہ گیا ہے۔رات نو بجے سے گیارہ کے درمیان بارش کے 53 فیصد سے 65 فیصد امکانات ہیں۔