(سعید احمد)سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی وجود میں آگئیں۔وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی حکومت نےسول ایوی ایشن سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ایرپورٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں آگیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی سی اے اے کے طور کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی، خاقان مرتضیٰ کو ڈی جی پاکستان ائرپورٹ اتھارٹی کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا ہے۔