بچوں کو غیراخلاقی مواد سے کیسے محفوظ رکھا جائے؟حل مل گیا

 The new features, which come amid heightened concerns
کیپشن: new feature
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عصر حاجر میں سوشل میڈیا سے جہاں لوگوں مستفید ہورہے ہیں تو وہیں بچے بے راہ روی کا شکار ہورہے ہیں اور اس کے غلط استعمال سے معاشرتی برائیاں جنم لے رہی ہیں، بچوں کا غیراخلاقی تصاویر اور مواد سے محفوظ رکھنے کے لئے ایک نیا فیچر تیار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال نے نوجوان نسل کو اپنے شکنجے میں جگڑ رکھا ہے، خواتین، مرد اور نوجوانوں کے ایک بڑے طبقے کا اس کے بغیر اب گزارا ممکن نہیں جبکہ اس دوڑ میں اب بچے بھی کسی سے پیچھے نہیں اور سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر کمائی کررہے ہیں، سوشل میڈیا کے استعمال کے ساتھ بچوں میں غیر اخلاقی مواد دیکھنے کا رجحان بھی سنگین صورت حال اختیار کررہا ہے، بچوں کو اس عمل سے روکنے کے لئے نیا فیچر تیار کیا جارہا ہے۔

 معروف امریکی موبائل کمپنی ایپل نے ایک جدید فیچر کی تیاری کا آغاز کردیا ہے جو ان کی نگرانی کا کام انجام دے گا۔آئی او ایس 15 اعشاریہ 2 کے نئے بیٹا ورژن میں ایپل کمیونیکشن سیفٹی فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے، فیچر صارفین کو خود ان ایبل کرنا ہوگا جس کا مقصد بچوں کو غیر اخلاقی تصاویر تک رسائی سے روکنا ہے۔

اگر کوئی تصویر سسٹم کو غیراخلاقی لگے گی تو وہ تصویر کو دھندلا کردے گا اور بچوں کو مواد کے حوالے سے خبردار کیا جائے گا۔کمپنی نے اس نئے فیچر کا فیصلہ صارفین کی جانب سے تنقید کرنے کی وجہ سے کیا تھا۔ یہ فیچر صارفین کو خود ان ایبل کرنا ہوگا اور اس مقصد کے لیے سسٹم بھیجی جانے والی اور موصول ہونے والی تصاویر کوسکین کرے گا۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer