ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتحادی کہیں نہیں جارہے ، منوانے کیلئے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا ہے، شیخ رشید

shiekh rasheed home minister
کیپشن: shiekh rasheed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےکہا ہے کہ اتحادی کہیں نہیں جارہے، مطالبے منوانے کے لئے کچھ نہ کچھ کرناہوتا ہے،تحریک چلانے کا وقت وہ تھا جب فضل الرحمان پہلی دفعہ اسلام آباد آئے تھے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن والے انتخابی مہم چلارہے ہیں، وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے،شہبازشریف کا نام پہلے ہی ای سی ایل میں شامل ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال کے اثرات بھی پاکستان پر ہوں گے، پاکستان کی معیشت پہلے ہی مشکل صورتحال کا شکار ہے۔پاکستان کی پولیس پر بھاری ذمہ داریاں ہیں، اسلام آباد پولیس میں ایک ہزار جوانوں کو جلد بھرتی کیا جائے گا، فائل وزارت خزانہ میں ہے، پاکستان میں وزیر کوبھی فائل کے ساتھ چلنا پڑتاہے۔