ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شراب پی کر کالج آنے والے ملزمان عدالت پیش

session court Islamabad
کیپشن: Courtroom
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شراب پی کر کالج میں داخل ہونے والے ملزمان کو    اسلام آباد  سیشن عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

اینکر پرسن جاوید چوہدری کے بیٹے فائز جاوید، فیضان مرزا، حارث امتیاز اور فصل خان عدالت میں پیش۔ملزمان کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر کے سامنے  پیش کیا گیا۔ پیشی کے دوران ویڈیو بنانے پر ملزمان اور اسکے ساتھیوں نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش کی ۔

 عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ملزمان کے خلاف سکول کے پرنسپل کی مدعی میں گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے نشے میں دھت ہو کر بوائز کالج میں داخل ہو کر حملہ کیا تھا۔ ملزمان پر سکول میں سٹاف اور طالبعلموں کو بھی ہراساں کرنیکا الزام عائد ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر