(عرفان ملک)نصیر آباد میں سٹیج ڈانسر شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ ،گھر کے قریب پہنچتے ہی مٹھو بٹ نے شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔
تفصیلات کےمطابق سٹیج ڈانسر شیزہ بٹ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،سٹیج ڈانسر مال روڈ سے اپنے گھر نصیر آباد جا رہی تھی ،،گھر کے قریب پہنچتے ہی مٹھو بٹ نے شیزہ بٹ کی گاڑی پرفائرنگ کی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔
پولیس کا کہناتھا کہ گاڑی پر پانچ گولیاں لگیں،فائرنگ سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہ ہوا،شیزہ بٹ نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ مٹھو بٹ نامی شخص نے کی جو کچھ دنوں سے دھمکیاں دے رہا تھا،سٹیج اداکارہ کی جانب سے تاحال پولیس کو درخواست موصول نہیں ہوئی جبکہ اداکارہ شیزا بٹ کے بھائی راشد علی کی مدعیت میں عبدالحمید عرف مٹھو، عبدالقادر اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور نےاداکارہ شیزہ بٹ کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے،سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نےملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔
فیاض احمد دیو کا کہناتھا کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد ازجلد ٹریس کیا جائے،گزشتہ رات اداکارہ کی رہائشگاہ گوپال نگر نصیر آباد گھر کے باہر کھڑی گاڑی پر فائرنگ ہوئی تھی۔