عرفان ملک: لاہور میں میاں بیوی نے ایک دوسرے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے ہنجروال میں میاں بیوی نے اک دوسرے پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ آگ سے جھلس کر 42 سالہ نواز، 40 سالہ فرحت معمولی زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ متاثرین کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔