سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی بھرتیاں؛ شیڈول جاری

College Teachers Recruitment by HED
کیپشن: Teachers Recruitment
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)محکمہ ہائر ایجوکیشن کا سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی عارضی بھرتیوں کا فیصلہ، سرکاری کالجوں میں تین ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

 محکمہ ہائر ایجوکیشن کا سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی عارضی بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سرکاری کالجوں میں تین ہزار تین سو عارضی اساتذہ بھرتی ہوں گے۔ ایم اے پاس امیدواروں سے کالجوں میں تقرریوں کے لئےدرخواستیں طلب کر لی ہیں۔

سرکاری کالجوں میں عارضی اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ مقرر کی گئی ہے۔ کالج ٹیچنگ انٹرنز کے تحت عارضی بھرتیاں پانچ مہینےکے لئےہوں گی۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں 24 نومبر کو خالی آسامیاں نوٹس بورڈ پر آویزاں ہوں گی کالج ٹیچنگ انٹرنز کے لئے امیدوار 27 نومبر تک اپنی درخواستیں متعلقہ کالج جمع کرا سکتے ہیں۔