این اے 133 ضمنی الیکشن ،حکمران جماعت انتخاب کی دوڑسےباہر

election commission of pakistan
کیپشن: election commission of pakistan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: الیکشن کمیشن نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن لڑنے والے گیارہ  امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی حکمران جماعت آوٹ، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی سمیت گیارہ امیدوار ضمنی الیکشن میں ان، شائستہ پرویز ملک کو شیر جبکہ چودھری اسلم گل کو تیر کا انتخابی نشان آلاٹ کردیاگیا۔

مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور دیگر جماعتوں کے امیدواروں نے پارٹی  ٹکٹ جمع کردئیے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کا آج آخری روز تھاالیکشن کمیشن نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے امیدواروں کو انتخابی نشانات بھی آلاٹ کردئیے مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک شیر کا نشان آلاٹ کردیاگیا پاکستان پیپلز پارٹی کے چودھری اسلم گل کوانتجابی نشان تیر کا نشان آلاٹ کردیاگیا ۔

فرسٹ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار سیدہ غلام فاطمہ گیلانی کا انتخابی نشان بیل ہوگا،تحریک اصلاحات پاکستان کے امیدوار عبدالعزیز کا انتخابی نشان پگڑی ہوگا، آزاد امیدوار حبیب اللہ کو ایکسکاویٹر کا نشان آلاٹ کیاگیا  ہے،آزاد امیدواروں عرفان خالد کو لیٹر بکس،محمد حفیظ کو سیب، محمد نواز کو سکوٹرکا نشان آلاٹ کردیاگیا.آزاد امیدوار رانا خالد محمود کو ویسٹ کوٹ کا نشان آلاٹ کیاگیا.

آزاد امیدوار سہیل شہزاد کا انٹخابی نشان ہتھوڑا ہوگا واکف تہماسب کیانی کاانتخابی نشان میڈل ہوگا. الیکشن کمیشن نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے بیلٹ پیپرز کے زریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی تاریخ کا بھی اعلان کررکھاہے.