ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہورسموگ کے تدارک کیلئےان ایکشن،  لاہور آفت زدہ قرار

smog in Lahore today
کیپشن: smog in Lahore today
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤدلشاد: لاہور سیر کے خواہشمند سیاحوں  کیلئے  بری خبر، بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث  لاہور کو آفت زدہ قرار دے دیاگیا،کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان سموگ کے تدارک کےلیے ان ایکشن،شہرمیں انسداد سموگ حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ شہر کو سموگ سے بچانے کیلیے اینٹی سموگ ٹاسک فورس قائم کرنےکا فیصلہ،5 اینٹی سموگ خصوصی اسکواڈز بنائے جائیں گے ۔

کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کی زیر صدارت انسداد سموگ اہم اجلاس میں انسداد سموگ کے حوالے سے اہم فیصلےکیے گئے. پانچ خصوصی اینٹی سموگ سکواڈ میں پولیس، انوائرنمنٹ انسپیکٹر، واسا، ایم سی ایل، انڈسٹریز کے افسران و اہلکارشامل ہونگے. کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نےکہاکہ ہر اسکواڈ روزانہ 12اور ایک ماہ میں 360 صنعتی یونٹس کو چیک کرےگادھواں چھوڑے والی گاڑیوں کےخلاف ایکشنز کیلیے بھی 2 ٹیموں کی بھی تشکیل دے دی گئیں.زگ زیگ پر منتقل  بھٹوں اور تمام فیکٹریز کی ازسر نو دوبارہ چیکنگ کرانے کا فیصلہ کیاگیااینٹی سموگ اسکواڈ بوائلرز و فرنیسز استعمال کرنیوالی شہر کی تمام 305 انڈسٹریز کو چیک کریگااینٹی سموگ سکواڈ انوائرنمنٹ رولز کی پاسداری کریگا۔

غلط ایکشن پر اسکواڈ کیخلاف محکمانہ سخت ایکشن ہوگا سیل کیے گئے یونٹ کی ڈی سیلنگ کرنےوالے مالکان اور افراد کیخلاف سخت ترین ایکشن ہوگا۔ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر کو سموگ افت زدہ قرار دے دیاچھ محکموں پر مشتمل سپیشل اینٹی سکواڈ بنا دیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر نے چٹھی نو نوٹفکیشن جاری کر دیا. 

نئی حکمت عملی کے مطابق تحصیل کی سطح پرسکواڈ تشکیل دیا گیا ہےاینٹی سموگ سکواڈ لاہور کا ائر کوالٹی انڈکس 287سے کم کرنے کے لئے اقدامات کرے گا50ائرکوالٹی انڈکس سے نچلی سطح کو مناسب قرار دیا گیا ہے۔ لاہور کا ائر کوالٹی انڈکس دنیا بھر کے شہروں سے زیادہ ہے سکواڈ کا فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات بنا گیا ہے. پانی اور بجلی کے کنکشن چیک کرنے کے اختیارات تفویض کئے گئے.غیر معیاری آئل اور سکربرز کو استعمال کرنے پر بھاری جرمانے ہونگے۔

دوسری جانب سینئر صحافی حامد میر نے سٹی فورٹی ٹو  نیوز کی ایک ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ دھواں دھواں لاہور ، پاکستان کے دل لاہور کے مکین فضائی آلودگی سے مر رہے ہیں اور پنجاب کے وزیر صاحب فرماتے ہیں کہ لاہور میں سموگ نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔