ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈیا والے اور پی ڈی ایم اسلام آباد آئے تو بڑی ''کٹ'' پڑے گی، اسد عمر کی وارننگ

asad umer federal minister planning
کیپشن: asad unar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے  اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور میڈیا کو  خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد نہ آنا نہیں تو بڑی ''کٹ'' پڑے گی۔

اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمر نے ترقیاتی کاموں کے اعلان کے ساتھ میڈیا کو بھی دھمکیاں دے ڈالیں اور کہا کہ پی ڈی ایم والے اگر لانگ مارچ لے کر اسلام آباد آئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جائے گا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ میڈیا والے پی ڈی ایم والوں کے سہولت کار ہیں، پی ڈی ایم اور میڈیا میں بیٹھے ان کے سہولت کاروں کو میرا پیغام ہے، لانگ مارچ کا سوچنا بھی نہ یہاں ہجوم دیکھو ، یہاں آؤ گے تو بڑی کُٹ پڑے گی۔

سد عمر کے بیان پر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ کرے گی، وزرا میں دم ہے تو روک کر دکھائیں۔